اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کے مطابق امریکی ریاستوں آیووا اور واشنگٹن میں، کئے جانے والے ان احتجاجی مظاہروں کے شرکاء نے امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے ساتھ برتے جانے والے نسلی تعصب کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کو پولیس کے ہمیشہ تفریق آمیز روّیے کا سامنا رہتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی ریاست میسوری کے شہر فرگیوسن میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام نوجوان شہری، مائیکل براؤن کے قتل کے بعد پورے امریکہ میں احتجاجات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اگر چہ بڑھتے ہوئے احتجاجات کے بعد ایف بی آئی نے اپنی کاروائی شروع کردی تھی تاہم امریکہ میں پولیس کے تعصب آمیز روّیے کی روک تھام کیلئے ابتک کوئی موثر اقدام عمل میں نہیں لایا گیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل اریک ہولڈر نے بھی کہا ہے کہ پولیس تحقیقات سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں پولیس افسروں اور شہریوں کے درمیان عدم اعتماد کی فضا قائم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲